.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » جرم کہانی » خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم پر تعویز لکھنے والا پیر گرفتار

خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم پر تعویز لکھنے والا پیر گرفتار

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

قصور میں پولیس نے سادہ لوح خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا۔

قصور کے نواحی گاؤں نند کا تکیہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ صدر پولیس نے تحقیقات کے بعد گھناؤنے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایک عرصہ سے خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تعویز لکھتا تھا۔ ملزم جعلی عامل کے روپ میں عرصہ دراز سے نہ صرف خواتین سے بھاری رقوم بٹورتا تھا بلکہ ان کی عزتوں سے بھی کھیلتا رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*