.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » جرم کہانی » بد چلنی کا الزام، زمیندار کا غریب لڑکی پر بہیمانہ تشدد

بد چلنی کا الزام، زمیندار کا غریب لڑکی پر بہیمانہ تشدد

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

فیصل آباد میں زمیندار نےغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر لڑکی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق واقعہ تھانہ جھمرہ کےعلاقہ چک نمبر 106 لودھراں والا میں پیش آیا جہاں بدچلنی کا الزام لگا کر علاقہ زمیندار نے ساتھیوں کی مدد سے لڑکی پر بدترین تشدد کیا۔

صباء نامی متاثرہ لڑکی شادی شدہ ہے جس پر سرعام ڈنڈے برسائے اور بالوں سے گھسیٹا جب کہ واقعے کی ویڈیو ٹیلی ویژن پر چلتی رہی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پڑوسی خاتون سے ادھار دیئے سو روپے واپس مانگنے گئی تھی تو زمیندار نے بدچلنی کا الزام لگا کر مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

صبا کے سسر سلیم کا کہنا ہے کہ زمیندار نے ہم پر بھی تشدد کیااور اہل علاقہ کے سامنے صبا کو بالوں سے پکڑ کر سٹرک پر گھسیٹتا رہا، زمیندار اور ساتھیوں نے صباء پر ہمسائے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا۔

دوسری جانب مقامی تھانے کے ایس ایچ او عمردراز کا کہنا ہے کہ واقعہ علم میں آیا ہےاور مدعی سے درخواست لے کر کارروائی کر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*