.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » مذاکرات میں کیا گفتگو ہوئی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

مذاکرات میں کیا گفتگو ہوئی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے مذاکرات میں کیا ہوا؟ اندر کی بات سامنےآگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کا استعفے اور نئے انتخابات کے مطالبات مسترد کردیے اور ساتھ ہی اپوزیشن کے سامنے 4 آپشن رکھ دیے۔

حکومت نے انتخابات 2018ء میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو فعال کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کی قیادت کے سامنے جو مزید 3 نکات رکھے ہیں، ان میں انتخابات میں فوج کے کردار پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بھی شامل ہے۔

حکومتی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط اور اپوزیشن کی شکایت پر دھاندلی کے معاملے پر کسی بھی حلقے کو کھولنےکا آپشن بھی رکھ دیا۔

حکومت طرف سے مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو اکرم خان درانی لیڈ کررہے ہیں۔

حکومت نے گزشتہ روز اپوزیشن سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا تھا ،جو بے نتیجہ رہا ،جس کےبعد دونوں کمیٹیاں ایک بار پھر جمع ہوئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*