.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دلچسپ و حیرت انگیز » غیر ملکی گائیں ہماری گاﺅماتا نہیں ہماری خالائیں ہیں

غیر ملکی گائیں ہماری گاﺅماتا نہیں ہماری خالائیں ہیں

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں ایک خاص خصوصیت رکھتی ہیں ان کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سنہرا ہوتا ہے۔

مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ہماری بھارتی گائیں ایک خاص خصوصیت رکھتی ہیں ان کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سنہرا ہوتا ہے۔

دلیپ گھوش نے سمجھایا کہ گائے میں ایک خاص خون کی رگ ہوتی ہے جو سورج کی روشنی سے سونے کی پیدوار میں مدد کرتی ہے اور یہ خاص خون کی رگ بھارتی گائے میں موجود ہوتی ہے، ہم گائے کا دودھ پیتے ہیں جس سے ہم صحت مند ہوتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں لہٰذا ہمیں بھارتی گائے کی حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے غیر بھارتی گائے کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف ایک ’جانور‘ ہوتی ہیں۔

البتہ انہوں نے بتایا کہ غیرملکی گائے سے بھی تعلق کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی گائیں ہماری گاﺅماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری خالائیں ہیں اور اگر ہم ایسی ’آنٹیوں‘ کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ گائے بھارت کی ماں ہے اور ہم گائے کا دودھ پیتے ہوئے ہی زندہ رہتے ہیں لہٰذا اگر کوئی ہماری ماں کے ساتھ بد سلوکی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جس کا وہ حقدار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی زمین پر گائے کو مارنا اور اس کا گوشت فروخت کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

واضح رہے چند روز قبل ایک ٹی وی شو پر ایک بھارتی مبصر نے کہا تھا کہ گائے کا گوبر جسم پر مل لینے سے انسان ایٹمی بم سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*