.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » مزیدار پکوان » گھر پر فش اینڈ چپس بنانے کا آسان طریقہ

گھر پر فش اینڈ چپس بنانے کا آسان طریقہ

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

اجزا

فش فلے: ½کلو
نمک: ½چائے کا چمچ
پسی سفید مرچ: ½چائے کا چمچ
مسٹرڈپاﺅڈر: ½چائے کا چمچ
لیموں کا رس: 2کھانے کے چمچ
تیل: تلنے کے لےے
بِیٹر کے اجزائ:
میدہ: 1کپ
بیکنگ پاﺅڈر: 1 چائے کا چمچ
نمک: ½چائے کا چمچ
تیل: 2کھانے کے چمچ
ٹھنڈا پانی: 1کپ

ترکیب
٭پہلے 1کپ میدہ، 1چائے کا چمچ بیکنگ پاﺅڈر، ½چائے کا چمچ نمک، 2کھانے کے چمچ تیل اور 1کپ ٹھنڈے پانی کو ایک پیالے میں ڈال کر آمیزہ بنالیں۔

٭اب ½کلو فش فلے کو ½چائے کا چمچ نمک، ½چائے کا چمچ پسی سفیدمرچ، ½چائے کا چمچ مسٹرڈپاﺅڈر اور 2کھانے کے چمچ لیموں کے رس کے ساتھ 16منٹ کے لےے میری نیٹ کریں۔
٭پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کرلیں۔

٭اس کے بعد میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو آمیزے میں ڈبو کر کڑاہی میں گرم کےے ہوئے تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ یہاں تک کہ وہ گولڈن براﺅن ہوجائے۔

٭آخر میں کیچپ اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*