.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » دیسی ٹوٹکے » گھر پر فیشل کرنے کا آسان طریقہ طریقہ

گھر پر فیشل کرنے کا آسان طریقہ طریقہ

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

فیشل سے رکھیں جلد کو تروتازہ

جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کے لئے مناسب دیکھ بھال اور متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ ما ہرین آرائش کا خیال ہے کہ فیشل یعنی مساج جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ تازگی بھی ملتی ہے۔ یہ جلد کو چمک دار بناتا ہے اور چہرے پر جھریاں پڑنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ مساج چہرے کے دوران خون میں اضافہ کرتا ہے جس سے چہرے کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور جلد کی نشونما بہتر طور پر ہوتی ہے۔ مساج چہرے سے بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے اور چہرے سے مہاسوں اور دیگر داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔ جلد میں موجود گردوغبار کو باہر نکالتا ہے اور مہاسے اور کیلوں کے نکلنے کے عمل کو روکتا ہے۔

مساج کروانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ایک بار مساج کروانے کے بعد اتنا سکون ملتا ہے کہ ہمیں دوبارہ بھی اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ایک بار بیوٹیشن کے سامنے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں تو پھر مہینوں کی تھکن رفع ہو جاتی ہے اور چہرہ اور دماغ پ±رسکون ہوجاتے ہیں۔ مساج دراصل جلد کو نرم وملائم بنانے کا ایک سادہ سائنسی طریقہ یا ہنر ہے جو جلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ چکنائی اور پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور جلد کی سختی ا ور کھردرا پن دورر کرتا ہے۔ پریشر مساج آپ کے چہرے کو نئی زندگی بخش سکتا ہے، اگر آپ اپنی بیوٹیشن کو اپنی جلد کے مسائل سے آگاہ کریں تو وہ آپ کے لئے صحیح مساج کا انتخاب کر سکتی ہے۔

فیشل کے لئے عمر کا کوئی تعین نہیں تاہم کہا جاتا ہے کہ فیشل مساج 25 سال کی عمرکے بعد کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پہلے جلد ناپختہ ہوتی ہے اور مساج چہرے کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہربیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ فیشل مساج کروانے کی عمرکم از کم 20 سال ہوتی ہے۔ فیشل کے لئے چہرے کی جلد کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔

گھر پر فیشل کرنے کا طریقہ
چہرہ اور گردن صاف کریں اور گرم پانی سے دھوئیں، اسکرب کی مدد سے چہرے اور گردن کا مسساج کریں۔ خیال رکھیں کہ مساج کے دوران جلد پر دباو¿ نہ ڈالیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھو دیں۔
پھر چہرے کو دو منٹ تک گرم پانی کی بھاپ دیں تاکہ مسام کھل جائیں۔ سر کو تولیے سے ڈھانپ لیں تاکہ بھاپ براہ راست جلد پر اثر کرے۔ پھر چہرے پر فیس ماسک لگائیں، فیس ماسک کا انتخاب اپنی جلد کی ضرورت کے مطابق کریں۔10 سے 15منٹ تک ماسک لگا رہنے دیں.

فیس ماسک کو ٹھنڈے پانی کی مدد سے دھو دیں اس سے جلد کے مسام ٹائٹ ہو جائیں گے۔ اپنی جلد کے مطابق ٹونر کی مدد سے جلد کو ٹون کریں، اب جلد پر موسچرائزر کی مدد سے مساج کریں یہ نئے خلیات کی افزائش اور خون کی روانی میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یوں آپ گھر ہی فسیشل کر اپنی جلد کو نرم و ملائم بنا سکتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*