.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » نوازشریف اتوار کو بیرون ملک روانہ ہونگے

نوازشریف اتوار کو بیرون ملک روانہ ہونگے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی، نوازشریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شریف خاندان کی ہونے والی ہنگامی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جب کہ لندن میں حسین نواز اور اسحاق ڈار نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی ہے اور شہبازشریف بھی نوازشریف کےساتھ لندن جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرعدنان اورجنیدصفدر بھی نوازشریف کے ساتھ جائیں گے جب کہ نوازشریف کو کمرشل یا خصوصی طیارے میں لے جانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ادھر(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اتوار کو بیرون ملک جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*