.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » کرتاپور راہداری پر مودی بھی عمران خان کے شکر گزار

کرتاپور راہداری پر مودی بھی عمران خان کے شکر گزار

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے یوم ولادت پر پاکستان کی جانب سے سکھوں کو دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا تحفہ دیے جانے پر جہاں دنیا بھر سے سکھ پاکستانی اقدام پر انتہائی خوش ہیں وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گرداسپور گرردوارا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرتارپور راہدری منصوبے پر وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے کرتار پور کے معاملے پر بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی، میں پاکستانی عملے کا شکریہ ادا کرتا یوں جنہوں نے اپنی طرف کرتار پور منصوبے کو انتہائی کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کریں گے۔یہ منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

راہداری کی تعمیر کے ساتھ پاکستان میں موجود سکھوں کے دوسرے مقدس ترین مقام گوردوارہ دربار صاحب میں بھی توسیع کی گئی ہے، 44 ایکڑ رقبے پر مشتمل دنیا کا یہ سب سے بڑا گوردوارہ ہے، سکھ یاتری 72 سال کی دعائیں پوری ہونے پر خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*