.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » اقتباسات

اقتباسات

عِشق کی چنگاری لینے آتا ہوں!

حضرت مولانا غوث علی شاہ پانی پتیؒ نے ایک واقعہ بیان کِیا ہے کہ: ’’ایک شخص کسی عاشِِق درویش کی خدمت میں جاتا، ان کی صُحبت میں بیٹھا رہتا اور اپنی کوئی مُراد یا حاجت پیش نہ کرتا‘‘۔ ایک روز وہ درویش پوچھنے لگے کہ: ’’ تم روزانہ آتے ہو اور بیٹھ کر چلے جاتے ہو، ہر کوئی اپنی مُراد ...

مزید پڑھیں »

ان سنی کہانی کا درد

وقت کی چاک پر ہر لمحہ گھومتے ہم کیا سے کیا بنا دیے جاتے ہیں، پہلے بچپن، پھر جوانی اور آخر میں آ کر نہ جانے والا بڑھاپا۔ آدمی کو مرنا نہیں چاہئے، زندگی میں بھی نہیں اور سانسوں کی آندھی ختم ہونے کے بعد بھی، موت کیا ہے؟ جو محبت اور یاد سے نکل جاتا ہے مر جاتا ہے۔ ...

مزید پڑھیں »

اہلِ اقتدار، ’ کوبے بیف‘ اور مسولینی

’’اہل اقتدار کا ذکر ہو تو مجھے بے اختیار "کوبے بیف” یاد آجاتا ہے۔ کوبے جاپان کا مشہور شہر ہے جہاں سے بڑا گوشت سوغات کے طور پر دسادر بھیجا جاتا ہے۔ یہ گوشت اس بیل کا ہوتا ہے جسے پیدائش سے لے کر ذبح ہونے تک پینے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیا جاتا۔ اس کی ...

مزید پڑھیں »

دل کی آنکھ ….. روح کی غذا

سبزہ روح کی غذا ہے۔ انسان کا دوست ہے۔ حیات بخش و حیات پرور ہے۔ اس دنیا میں سبزہ نہ ہوتا تو زندگی بڑی ہی بے کیف ، ڈراؤنی اور روح فرسا ہوتی۔ چوپایوں کی رونقیں ہوتیں نہ طیور کی بزم آرائیاں۔ بادل بھی ہم سے دور رہتے۔ ہم ہوتے اور چٹیل دنیا، عالم بے رنگ و بے کیف ہوتا ...

مزید پڑھیں »

نپولین کھانا کتنی دیر میں کھاتا تھا؟

’’میں دوسروں کو ہرگز یہ تلقین نہیں کروں گا کہ وہ کھانا اتنی رفتار سے کھائیں جتنی رفتار سے میں کھاتا ہوں۔ میری بات اور ہے کیونکہ میں زیادہ وقت سفر میں گزارتا ہوں اس لیے تیزی سے کھانا کھانا میری فطرتِ ثانی بن چکی ہے۔ جب کبھی میں ڈائیوو کے عملے کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں تو دوسرں کا ...

مزید پڑھیں »

علماء پر یہ الزام کہ وہ ترقی کے دشمن ہیں

’’علماء پر یہ الزام کہ وہ ترقی کے دشمن ہیں۔ از بس بے حقیقت ہے۔ یہ لوگ صرف فرنگی تہذیب، افکار اور ادب کے دشمن ہیں۔ یہ درست ہے کہ اس سلسلے میں بعض علماء نے غلو سے کام لیا۔ اور انگریزی زبان کو بھی بُرا بھلا کہا۔ لیکن یہ آج سے پچاس سال پہلے کی باتیں ہیں۔ اس وقت ...

مزید پڑھیں »

گناہ کی رغبت سے کیسے بچا جائے؟

سوال: اگر گناہ کی طرف شدید رغبت ہو، تو اس پہ قابو پانے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب: لوگوں نے اس پر قابو پانے کا کیا طریقہ بتایا۔ ایک تو یہ کہ جو لوگ گناہ سے بچے، ان کے بیانات سن لو۔ پوچھا کہ تم گناہ سے کیسے بچ گئے؟ کہتا ہے کہ مجھے اپنے باپ کی عزت کا خیال ...

مزید پڑھیں »

دُکھیا سب سنسار

’’ بیوی نے خاوند کو الوداع کہا۔ جہاز اڑا۔ خیال نے رفعتوں کو چھوا۔ حوصلے بلند ہوئے۔ یہ سفر آسودگی کی نوید تھا۔ خاوند کو نوکری مل گئی تھی۔ وطن سے دور، دیار غیر میں۔ تنخواہ ڈالروں میں تھی۔ دن گزرتے ہی گئے۔ بیوی انتظار کرتی رہی۔ خاوند کا نہیں اُس کے بھیجے ہوئے پیسوں کا۔ پیسے ملے۔ بہت سے ...

مزید پڑھیں »

اورئینٹل کالج، ہیرا منڈی سے موجودہ مقام تک!

حکیم احمد شجاع اپنی کتاب ’’لاہور کا چیلسی‘‘ میں اورئینٹل کالج کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اسے انجمن پنجاب نے1865ء کے بعد پہلے ہیرا منڈی کے علاقے میں مزار نو گزا کے سامنے سکھشا سبھا کے پاٹھ شالہ میں اورئینٹل سکول کے طور پر قائم کیا تھا اور ہندی، سنسکرت، کے ساتھ اردو، عربی اور فارسی کی تعلیم کا ...

مزید پڑھیں »

حضرت میاں میر ؒ اور پیر کی تلاش

’’مخفی نہ رہے کہ اوّل حضرت میاں میر صاحب ؒ نے تلقین عرفان طریقہ قادریہ کی اپنی والدہ ماجدہ سے پائی اور تھوڑے سے عرصہ میں بدرجہ عالم ملکوتی واصل ہوئے اور من بعد باجازت والدہ کے تلاش پیر دستگیر کوہستان سیستان میں پھرنے لگے۔ چنانچہ ایک روز پہاڑ میں پھرتے ہوئے کیا دیکھتے ہیں کہ ایک تنور گرم جنگل ...

مزید پڑھیں »