HTV Pakistan

خبریں

چار جڑواں بہنوں کی میٹرک امتحان میں شاندار کامیابی

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے ام طوبا سے تعلق رکھنے والی چار جڑواں بہنوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے مریض والد کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک کے امتحانات دینے والی چاروں بہنوں نے نتائج سے قبل آخری رات سخت اضطراب کے عالم میں ...

مزید پڑھیں »

چینی ماڈل: ملکی ترقی کیلئے 450 وزراکو جیلوں میں ڈالنا ہوگا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے چین کی طرح 450 وزراکو جیلوں میں ڈالنا ہوگا. ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک باد دیتا ہوں، ایسےکاموں سے روح کو خوشی ملتی ہے. وزیر اعظم ...

مزید پڑھیں »

دفاعی صنعت میں نجی شعبے کا اشتراک وقت کی ضرورت ہے

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کےوسیع ترین مواقع موجودہیں، نجی شعبے کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق آئی ایس ای پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں دفاعی ...

مزید پڑھیں »

پاک ایران سرحدی سیکیورٹی مستحکم بنانےکے لئے اتفاق

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ایران نے نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے میں تیزی لانے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بارڈر میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ایران ہائر بارڈر کمیشن(ایچ بی سی) کے دوسرے سیشن ...

مزید پڑھیں »

آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ غلط ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ڈرون ’یو ایس ایس بوکسر‘ کے 900 میٹر قریب آیا۔ اسے کئی بار خبردار کیا گیا کہ وہ ’’دور رہے‘‘۔ لیکن، اس نے انتباہ کو نظر ...

مزید پڑھیں »

کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکہ متعدد طلباء جاں بحق

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر قبل کابل یونیورسٹی کے سامنے ایک زوردار دھماکے میں 4 طلباء جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان «وحید مایار» کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 طلباء جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب طلباء ...

مزید پڑھیں »

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

ایچ ٹی وی پاکستان نے دفتر خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، کلبھوشن جادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن جادیو کو ویانا کونشن کے تحت حاصل حقوق سے آگاہ کر ...

مزید پڑھیں »

ہواوے کا پاکستان میں100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

چینی کمپنی ہواوے نے اس سال پاکستان میں تقریبا 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیاراور ہواوے کے نائب صدر کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد وزارت منصوبہ بندی وترقی کی طرف سے جاری اعلامیے میں سامنے آئی ہے۔ مخدوم خسرو ...

مزید پڑھیں »

ویڈیو سکینڈل، مریم سمیت لیگی اعلیٰ قیادت پر مقدمہ درج

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر کو نامزد کیا گیا۔ ایف آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مریم نواز ...

مزید پڑھیں »

جرمنی میں نامعلوم شرپسندوں کا مسجد پر حملہ

جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کے بعد اس میں موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا۔ ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق یورپ میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ ناصرف یورپ میں لگنے والے اسلامی ...

مزید پڑھیں »